• news
  • image

عدالت میں غیر حاضری پر مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید گرفتار

مالے (نوائے وقت نیوز) مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اختیارات کے غلط استعما ل کے مقدمے کی سماعت میں حاضری میں ناکامی پرپولیس نے سابق صدر محمد نشید کو گرفتارکیا۔ محمد نشید پہلے جمہوری منتخب صدر رہے ہیں۔سابق صدر کی پارٹی کے ترجمان حامد عبدالغفور کے مطابق پولیس نے محمد نشید کو اس وقت گرفتار کر لیا جب ان کے حامیوں نے ان کی گرفتاری کیخلاف مظاہرے کے دوران انہیں گھیرے میں لے رکھا تھا۔ محمد نشید قبریس ہتھوڑا سے کہیں اور منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ سابق صدر نے اپنے خلاف فوجداری ٹرائل میں عدالت کے قانونی جواز کو چیلنج کیا تھا۔ سول ہیومن مجسٹریٹس کورٹ نے محمد نشید کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے تھے کیونکہ وہ تین رکنی خصوصی بنچ کے سامنے دو بار طلب کرنے کے باوجود پیش نہیں ہوئے تھے۔ ان کے خلاف دور اقتدار میں اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن