عمران کو ہماری روایات کا پتہ ہے نہ انکی اگلی نسل کو پتہ ہو گا: فضل الرحمن
پشاور (نوائے وقت نیوز) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ فبائلیوں نے ہمیشہ جے یو آئی (ف) پر اعتماد کیا ہے، جے یو آئی نے جرگہ منعقد کیا جس میں 12 سو قبائلی ارکان نے شرکت کی۔ جرگہ میں قبائل کو ایک نظریہ دیا۔ قبائلیوں پر امریکہ اور افغانستان سے بم برسائے جا رہے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ امریکہ ڈرون حملوں سے بے گناہ افراد کو مار رہا ہے۔ قبائلیوں کا کہنا تھا کہ پہلے ہمیں امن چاہئے پھر کوئی بات کریں گے۔ قبائل کا مشترکہ جرگہ وزیرستان کا دورہ کر کے آیا ہے، جبر ختم کر کے امن کا ماحول قائم کرنا چاہئے، ہم پتھر نہیں جو خاموش بیٹھیں رہیں۔ اسلام آباد کے ایوانوں سے ریگولیشنز پاس کئے جاتے ہیں کبھی پشاور میں قراردادیں پاس کی جاتی ہیں، عمران خان کی ناکامیوں کا میں کیا رونا رو¶ں، روایت پسند پختون ہوں، میں نے ہمیشہ عمران کو خوش آمدید کہا، عمران میرے گھر آ کر میرے خلاف بولے، عمران کو ہمارے ماحول کا پتہ نہیں نہ ہی وہ یہاں پلے بڑھے ہیں، مہمان گھر آئیں تو برا نہیں کہا، ساری عمر مارچ کئے، میں اپنا مستقبل روشن دیکھتا ہوں ہم کسی کے مارچ کے خلاف نہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران کو ہماری پختون روایات کا علم ہے نہ ان کی آئندہ نسل کو اس کا علم ہو گا۔ امن مارچ صرف تماشا تھا عوام انہیں مغرب کا نمائندہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اسٹیبلشمنٹ حکومت اور طالبان کو ایک جگہ جمع کرکے بات چیت پر راضی کرنا ہے ہم دوہری شہریت کے خلاف ہیں، عمران کوٹ کئی گئے جہاں آبادی ہی نہیں۔