• news

ٹی 20 ورلڈکپ : چیمپئن ویسٹ انڈیز دوسرے نمبر پر آ گیا ، سری لنکا پہلی پوزیشن پر براجمان

دوبئی (آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈکپ مکمل ہونے کے بعد تازہ رینکنگ کا اعلان کردیا جس کے تحت ٹی 20 ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز 121پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گیا جبکہ فائنل ہارنے والی سری لنکن ٹیم 127پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے ۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی رینکنگ کے مطابق ٹی 20ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہ کرنے والی بھارتی ٹیم 120 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے ، انگلینڈ 118 پوائنٹس کے ساتھ 4جبکہ جنوبی افریقہ 117 پوائنٹس کے ساتھ 5ویں نمبر پر ہے ۔ ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا کے ہاتھو ںشکست سے دو چار ہونے والی پاکستانی ٹیم رینکنگ میں 116پوائنٹس کے ساتھ 6 نمبر پر ہے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم 108پوائنٹس کے ساتھ 7ویں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی 97پوائنٹس کے ساتھ 8ویں نمبر پر ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم 85پوائنٹس کے ساتھ 9ویں، آئرلینڈ 82پوائنٹس کے ساتھ 10ویں جبکہ زمبابوے 44پوائنٹس کے ساتھ 11پوائنٹس پر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن