ہاکی کمیٹیوں میں فیڈریشن عہدیداروں کی شمولیت مسترد
اسلام آباد (ثناءنےوز) سابق ہاکی اولمپئنز نے بین الصوبائی رابطے کی وزارت کی جانب سے قائم کی گئی دونوں کمیٹیوں میں پی ایچ ایف کے عہدیداروں کی موجودگی پر اعتراض کرتے ہوئے اس میں تبد یلی کا مطالبہ کر دیا۔ واضح رہے کہ وزارت کی قائم کردہ دو کمیٹیز میں اصلاح الدین اور سمیع اللہ بھی شامل ہیں۔ تاہم سابق ہاکی اولمپئنز نے کمیٹی میں پی ایچ ایف کے سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری کی شمولیت کو مسترد کر دیا۔ اولمپئنز کے ترجمان قمر ضیا نے کہا ہے ہماری تحریک جاری ہے،16 اکتوبر کے بعد اس حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔