• news

سیدنور فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے متفقہ چیئرمین نامزد

لاہور (کلچرل رپورٹر) فلم انڈسٹری نے معروف فلم سازو ہدایت کار سیدنور کو متفقہ طور پر پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کا چیئرمین مقرر کر دیا۔ وائس چیئرمین گل اکبر آفریدی اور ہمایوں سعید ہوں گے۔ فیصلہ فلم انڈسٹری کی اہم شخصیات نے فلم ساز چودھری ذوالفقار علی مانا کے پلازے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔ تقریب کے شرکاءمیں حسن عسکری، شان، صائمہ، ریشم، معمر رانا، ناصر چنیوٹی، ندیم، ہمایوں سعید، شمعون عباسی، اعجاز درانی، گل اکبر آفریدی، پرویز کلیم، چودھری یعقوب، فیصل بخاری، شیخ اکرم، فیاضخاں، صبا فیصل، اسد، حبیب، اعجاز کامران، صفدر خاں، صفدر ملک، ذوالفقار مانا، پرویز رانا اور شہزاد رفیق شامل تھے۔

ای پیپر-دی نیشن