گرڈ سٹیشن پر ڈینگی لاروے کی موجودگی پر ایکسیئن، ایس ڈی اوز، کو گرفتار کرنیکا حکم
لاہور (نامہ نگار) ڈی سی او نے شالامار ٹاﺅن میں واپڈا کالونی کے گودام ، گرڈ سٹیشن اور واپڈا سٹوروں کا دورہ کیااور انسداد ڈینگی کے حوالے سے مناسب انتظامات نہ کرنے اور ٹائروں اور ڈبوں میں موجود پانی میں ڈینگی لاروا کی موجودگی ایکسیئن سلم شمشیر، راﺅ قمر واجد، ایس ڈی او رانا وسیم اور انچارج اشفاق احمد کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ علاوہ ازیں ڈی سی او لاہور نور الامین مینگل نے کہا ہے کہ اساتذہ ہمارے معاشرے کا اثاثہ ہیں اور ان کی عزت و احترام سب پر واجب ہے۔ اساتذہ کو درپیش تمام مسائل کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاﺅن ہال میں اساتذہ کی پروموشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ای ڈی او (ایجوکیشن) ڈی او (سی)، ڈی او (ایچ آر ایم) اور ضلعی حکومت کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔