ڈرگ فری سٹی لاہور کے زیر اہتمام آج منشیات کی تباہی کاریوں سے آگاہی کا دن منایا جائیگا
لاہور (کامرس رپورٹر) ڈرگ فری سٹی لاہور کے زیر اہتمام 9 اکتوبر ”منشیات کی تباہ کاریوں سے آگاہی کا دن“ منایا جائے گا جس میں منشیات سے پاک لاہور منصوبہ کی انتظامیہ اور این جی اوز (NGOs) صوبائی دارالحکومت میں 25 مختلف مقامات پر شہریوں میں منشیات کی تباہ کاریوں سے متعلق آگاہی لٹریچر تقسیم کریں گی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نشہ کے عادی افراد کی تعداد نوے لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اس میں ہر سال پانچ لاکھ افراد کا اضافہ ہو رہا ہے۔