ملالہ پر حملہ بزدلانہ اور انسانیت سوز ہے: سیاسی و دینی رہنماﺅں کی مذمت
لاہور+ اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+ لیڈی رپورٹر+ نوائے وقت نیوز+ ایجنسیاں) سیاسی اور دینی رہنماﺅں نے مینگورہ میں ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ملالہ پر حملہ بزدلانہ اور انسانیت سوز ہے، پوری قوم ملالہ کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہے۔ جس قوم کی بیٹیاں ملالہ یوسف زئی جیسی بہادر ہوں، اس کے ارادوں کو شکست نہیں دی جا سکتی۔ ان خیالات کا اظہار صدر آصف علی زرداری، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن، عمران خان، مریم نواز شریف، ظفر اقبال جھگڑا، بلاول بھٹو زرداری، ساجد میر، لیاقت بلوچ، اسفند یار ولی، یوسف رضا گیلانی، پرویز مشرف، رانا محمد اقبال، صاحبزادہ فضل کریم، قمر زمان کائرہ، سنیٹر بابر غوری، حامد ناصر، ارباب غلام رحیم، ہمایوں اختر اور دیگر رہنماﺅں نے اپنے مذمتی بیانات میں کیا۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ ملالہ پر حملہ انتہا پسندی کی عکاسی کرتا ہے۔ حکومت انتہا پسندی اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے۔ شہباز شرےف نے کہا ہے کہ ملالہ ےوسف زئی قوم کی بےٹی ہے مےں ان کی صحت ےابی کے لےے خدائے بزرگ وبرتر کے حضور دست بادعا ہوں۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ ملالہ ےوسف زئی کی سکول وےن پر فائرنگ انتہائی قابل مذمت،گھناو¿نا اور بزدلانہ قدم ہے اوران پر فائرنگ کرنے والے مسلمان ہو سکتے ہیں اور نہ ہی پاکستانی۔ انہوں نے کہا کہ اےسے گھناو¿نے واقعات کے پےچھے کارفرما عناصر ملک کو انارکی اور بے ےقےنی مےں دھکےلنا چاہتے ہےں۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ پوری قوم ملالہ یوسف زئی کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہے۔ ملالہ ایک شمع کی مانند ہے اور انشاءاللہ یہ شمع ہمیشہ روشن رہے گی۔ سید منور سن اور لیاقت بلوچ نے بھی ملالہ کی صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک طالبات پاکستان ملک، اسلام اور انسانیت کی دشمن ہے، عوام متحد ہو کر پاکستان کو درپیش خطرات کا مقابلہ کریں۔ ملالہ نے دہشت گردی کیخلاف آواز اٹھائی اور بینظیر بھٹو جیسی بہادری کا مظاہرہ کیا۔