توانائی بچت کیلئے کیبنٹ ڈویژن کا ڈریس کوڈ جاری، گرمیوں میں کوٹ نہ پہنا جائے: نرگس سیٹھی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کیبنٹ ڈویژن نے توانائی کی بچت کیلئے ڈریس کوڈ جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سردیوں میں اونی لباس اور گرمیوں میں پینٹ شرٹ یا شلوار قیمض پہنی جائے۔ سیکرٹری کابینہ ڈویژن نرگس سیٹھی نے کہاکہ گرمیوں میں کوٹ نہ پہنا جائے۔