فلم ”داستان“ کی عکسبندی عید کے بعد شروع ہو گی
لاہور (کلچرل رپورٹر) ہدایت کار حسن عسکری کی نئی فلم ”داستان“ کی عکسبندی کا نیا سپیل عیدالاضحی کے فوراً بعد شروع ہو گا۔ فلم میں ہیروئن کا کردار اداکارہ زری کر رہی ہیں جبکہ ان کے مدمقابل ہیرو کا کردار اداکار معمر رانا ادا کر رہے ہیں۔ دیگر کاسٹ میں اداکار شاہ میر، راشد محمود اور کشف شامل ہیں۔ فلم کی ہیروئن اداکارہ زری نے کہا کہ فلم کا سبجیکٹ بہت اچھا ہے اور اس فلم میں میرا کردار بھی بہت منفرد نوعیت کا ہے۔ یہ فلم میرے کیرئیر کی بہترین فلم ہو گی۔