بلوچستان: زیر زمین پانی کی مقدار کم ہو رہی ہے: ورلڈ بنک
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ورلڈ بنک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں زیر زمین پانی کی مقدار میں کمی آ رہی ہے، بلوچستان میں پانی کی بچت کے لئے سائنسی طریقہ کار بروئے کار لایا جائے کیونکہ پانی کی سطح بہت کم ہو چکی ہے۔ ورلڈ بنک نے تجویز دی ہے کہ بلوچستان میں بارانی پانی محفوظ کرنے کے لئے مزید ڈیم بنائے جائیں۔ ورلڈ بنک کے وفد نے سینئر صوبائی وزیر مولانا عبدالواسع سے ملاقات کی۔