• news

پولیس نے زبردستی بیان دلوایا، سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کے 2گواہ عدالت میں منحرف ہو گئے

کراچی (این این آئی) سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کے 2گواہان اپنے بیانات سے منحرف ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ غربی سہیل مشوری کی عدالت میں سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کیس کے تفتیشی آفیسر جہاں زیب نے استغاثہ کے 2گواہان فیکٹری کے منیجر اکاﺅنٹ عبدالمجید اور سپروائزر زبیر کو پیش کیا جہاں پر گواہ عبدالمجید نے اپنا بیان ریکارڈ کرتے ہوئے بتایا کہ فیکٹری میں لگنے والی آگ کے موقع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں میں پانی کم تھا اور اس میں پریشر نہیں تھا جو آگ بجھائی جاتی، چشم دید گواہ نے پولیس کو دئیے گئے زیر دفعہ 161کے بیان سے منحرف ہوتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے 25دن سے زبردستی حراست میں رکھا ہوا ہے اور پولیس اپنی مرضی کا بیان دلوانے کیلئے دباﺅ ڈال رہی ہے۔ ہماری جانوں کو خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ عدالت تحفظ فراہم کرے۔

ای پیپر-دی نیشن