میانمار میں 50 ہزار مسلمانوں کو اغوا کیا گیا سربراہ مسلم ویلفیئر آرگنائزیشن نور حسین
کراچی (خصوصی رپورٹ) میانمار میں 5 ماہ کے دوران 50 ہزار مسلمانوں کو اغوا کیا گیا۔ امت کے مطابق سربراہ مسلم ویلفیئر آرگنائزیشن نور حسین ارکانی نے بتایا تفتیش کے نام پر سرکاری اداروں نے اٹھایا۔ بیشتر قتل کئے گئے۔ لاکھوں خانہ بدوشوں جیسی زندگی گزار رہے ہیں۔ اکثریت نے بنگلہ دیش میں پناہ لے رکھی ہے۔ بنگلہ دیش حکومت نے پناہ گزینوں کو قیدیوں کی طرح رکھا ہوا ہے۔