• news

افغانستان : طالبان کے حملے ‘ 7 فوجی پولیس اہلکار ہلاک‘ سعودی عرب مفاہمتی عمل میں کردار پر رضامند

کابل (نیوز ایجنسیاں) افغانستان میں طالبان کی جانب سے مختلف مقامات پر حملوں میں 7 افغان فوجی و پولیس اہلکار ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے جبکہ افغان فورسز کی کارروائیوں میں 7 طالبان جنگجو شہید اور 10 کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ ادھر سعودی عرب، امریکہ، پاکستان اور افغانستان کی مشترکہ درخواست پر افغان مفاہمتی عمل میں کردار ادا کرنے پر رضامند ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان، افغانستان کے وزرائے خارجہ کا رواں سال بات چیت کیلئے سعودی عرب جانے کا امکان ہے۔ بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے سبکدوش سربراہ ریٹو اسٹاکر نے کہا ہے کہ افغانستان میں تقریباً بارہ سال سے جاری جنگ کے عام شہریوں پر تباہ کن اثرات ہورہے ہیں اور ا±ن کا مستقبل بظاہر تاریک دکھائی دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ نیٹو کی قیادت میں لڑی جان والی افغان جنگ طول پکڑ رہی ہے۔ مقامی مسلح گروہوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ دیگر شعبوں کی طرح صحت عامہ تک افغان شہریوں کی رسائی بھی مسلسل بگاڑ کا شکار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن