• news

پبلک سروس کمشن میں تعیناتیوں کا معاملہ میڈیا میں نہ لایا جائے: بلوچستان ہائیکورٹ

کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) چیئرمین پبلک سروس کمشن بلوچستان کی ہائیکورٹ میں آئینی درخواست کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پبلک سروس کمشن نے نیب کی جانب سے ہراساں کئے جانے کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے مقدمے کی سماعت کے دوران حکم جاری کیا کہ تعیناتیوں کے زیرتفتیش معاملات کو میڈیا پر نہ لایا جائے۔ ہائیکورٹ کی درخواست پر جواب داخل کرنے کیلئے نیب کو مزید ایک ہفتے کی مہلت دیدی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن