حسنی مبارک کیخلاف تحریک کے دوران گرفتار انقلابیوں کیلئے عام معافی کا اعلان
قا ہرہ (آن لائن)مصر کے صدر محمد مرسی نے سابق صدر حسنی مبارک کے خلاف چلائی گئی تحریک کے دوران حراست میں لئے جانے والے تمام افراد کے لئے عام معافی کا اعلان کیا ہے۔ قتل کے ملزمان پر اس معافی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ صدارتی حکم میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل اور فوجی استغاثہ ایک ماہ کے اندر ان افراد کی فہرست سامنے لائیں جنہیں معاف کر دیا گیا ہے۔