عمران کو سنجیدہ سیاستدان نہیں سمجھتا: فضل الرحمن
شانگلہ (نوائے وقت نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے عمران خان کو سنجیدہ سیاستدان نہیں سمجھتے۔ جو بھی وزیرستان جاتا ہے اسے خوش آمدید کہتے ہیں۔ وہ شانگلہ کے علاقے بشام میں اسلام زندہ آباد کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا عالمی قوتیں اسلام کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں اور جمعیت علماءاسلام تنہا ان قوتوں کے خلاف لڑ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا جن لوگوں کو سورة اخلاص نہیں آتی وہ اسلام آباد میں قبضہ کئے ہوئے ہیں۔ اسلام کے نام پر حاصل ہونے والے ملک میں مغربی قوانین نہیں چلنے دیں گے۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سندھ میں بلدیاتی نظام کی آڑ میں وقت گزاری ہو رہی ہے۔