• news

ملالہ پر حملے سے خون میں ڈوبا پاکستان سکتے میں ہے: عالمی میڈیا

واشنگٹن (ثناءنیوز ) عالمی مےڈےا نے ملالہ ےوسف زئی پر حملے کی مذمت کی ہے ۔ امرےکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ ملالہ ےوسف زئی 14 برس کی پاکستانی سرگرم عمل کارکن ہےں جس نے طالبان کے سوات پر قبضہ کے دور مےں لڑکےوں کی تعلےم کے لےے آواز بلند کی اور اسے بےن الاقوامی طور پر سراہا گےا۔ نےوےارک ٹائمز نے دو حصوں پر مشتمل دستاوےزی رپورٹ شائع کی ہے جس مےں پاکستانی فوج کے وادی سوات پر دوبارہ کنٹرول کے بعد ملالہ کے والد کی جانب سے سوات مےں لڑکےوں کے اےک سکول کو دوبارہ کھولنے سے متعلق جدوجہد کی تفصےل شامل ہے ۔ برطانوی مےڈےا نے ملالہ کو عوامی شخصےت قرار دےا ہے جو خطرات مےں گھرے ہونے کے باوجود اپنے والدےن کے منصوبے مےں انتہائی متحرک اور مضبوط تعاون فراہم کر رہی تھی اےک برطانوی صحافی نے اپنے جذبات کا اظہار اس دکھ بھرے انداز مےں کےا ہے کہ پاکستان جو خون مےں ڈوبا ہوا ہے ملالہ پر حملہ سے سکتے مےں ہے۔ سی اےن اےن نے انکشاف کےا ہے کہ ملالہ نے اپنے مراسلات مےں اپنے اس خوف کا اظہار کےا تھا کہ تعلےم کے حوالہ سے اس کے عزم پر طالبان اس کا سر قلم کرسکتے ہےں ۔ ٹائم مےگزےن نے لکھا ہے کہ حصول علم کے متمنی بچوں خاص طور پر نوجوان لڑکےوں کو پرےشان کرنے کی ےہ اےک اور مثال ہے اس سے خطہ کے کشےدہ ماحول مےں اضافہ ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن