• news

سپریم کورٹ کے احکامات پر بلوچستان پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے

کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ کے حکم پر بلوچستان پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے کر دئیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی جی ٹریننگ سی پی او کوئٹہ فصیح الدین کو ڈی پی او خضدار بنا دیا گیا۔ تعیناتی کے منتظر محمد عاطف اکرام ڈی پی او زیارت تعینات کر دئیے گئے۔ ڈی ایس پی عبدالحکیم کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تعیناتی کے منتظر سید اشفاق انور ڈی پی او ڈیرہ بگٹی مقرر کر دئیے گئے۔ ڈی ایس پی بشیر احمد عصر کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ تعیناتی کے منتظر عبدالہادی بلو کو ڈی پی او جھل مگسی بنا دیا گیا۔ محمد جعفر ڈی پی او بارکھان، اے آئی جی ڈویلپمنٹ محمد شریف ظفر، ڈی پی او لورالائی، عبدالاحد سنگدی ڈی پی او سبی تعینات کر دیا گیا۔ ڈی ایس پی عبدلالہ باز آفریدی اور علی احمد صابر کیانی کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن