عراق، روس سے 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کا اسلحہ خریدے گا، معاہدہ طے پا گیا
ماسکو(آن لائن)عراق نے روس سے چار ارب بیس کروڑ ڈالر مالیت کے اسلحے کی خریداری کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے ہیں۔ماسکو میں عراقی وزیر اعظم نوری المالکی اور روسی وزیر اعظم دمتری میدویدف نے معاہدے پر دستخط کیے۔