شام میں ممکنہ مداخلت‘ امریکی فوجی ٹاسک فورس کی اردن میں خفیہ تعیناتی‘ ترک عوام کی اکثریت نے دمشق کیساتھ جنگ کی مخالفت کر دی
دمشق: نیویارک (نیوز ایجنسیاں + نمائندہ خصوصی) شام میں ممکنہ مداخلت کی تیاریوں کے سلسلے میں پینٹاگون نے خفیہ طور پر 150 ملٹری پلانرز کی ٹاسک فورس کو اردن میں تعینات کر دیا۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق پناہ گزینوں کی دیکھ بھال اور کیمیکل ہتھیاروں کی موجودگی کا جائزہ لینا ہے۔ ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے دمشق میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔ ایک سروے میں ترک وزیراعظم کے چیف مشیر ابراہیم کلن رکن پارلیمنٹ اور 76 فیصد ترک عوام نے شام کے ساتھ جنگ کی مخالفت کر دی۔ صرف 17 فیصد عوام نے بشار الاسد حکومت کے خلاف فوجی کارروائی کی حمایت کی ہے۔