کسی دوسرے کے پاسپورٹ پر امریکہ میں داخل ہونیوالا پاکستانی گرفتار
نیویارک (خصوصی نمائندہ) ایک پاکستانی نوجوان کو کسی دوسرے شخص کا پاسپورٹ استعمال کرنے پر گزشتہ روز نیویارک میں بفولو کی فیڈرل کورٹ میں پیش کیا گیا۔ بارڈر ایجنٹوں نے اسے امریکہ میں داخل ہونے کیلئے کسی دوسرے شخص کا پاسپورٹ استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔ کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ شہباز چودھری رین بو برج کینیڈا سے نیاگرا فالز نیویارک کی جانب پار کر رہا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس نے اعتراف کر لیا کہ پاسپورٹ اسکا نہیں۔