• news

صوبائی اسمبلی حلقہ 144کیلئے جمع کرائے گئے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار

لاہور (خبرنگار) صوبائی اسمبلی کے حلقہ 144کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالے تمام 24امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دئیے گئے۔ تمام امیدوار گذشتہ روز اسسٹنٹ الیکشن کمشنر شبر رضوی کے سامنے پیش ہوئے۔ کاغذات نامزدگی درست قرار والوں میں پیپلزپارٹی کے زاہد ذوالفقار، مسلم لیگ (ن) کی راحیلہ خادم حسین، اویس، چودھری اختر رسول، غزالی سلیم اختر، باﺅ اختر علی، محمود حسین کمبوہ، میاں پرویز احمد، پی پی پی کے فضل زمان خان، جسٹس پارٹی کے گل احمد خان، مسلم لیگ (ن) کے شیخ محمد نسیم، کنول لیاقت ایڈووکیٹ، محمد نواز، نوشاد حمید، سردار محمد نسیم، عمیر عباس شیخ، عالم زیب خاں، شعیب اکرم، میاں کلیم ریاض، شوکت کاشمیری، میاں یامین طاہر، میاں عثمان عارف اور شاہد صادق شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن