• news

تحفظ ناموس رسالت کےلئے لانگ مارچ بھی کرینگے: حافظ سعید

ملتان+ ڈی جی خان+ مظفر گڑھ (نامہ نگار خصوصی/نمائندوں سے) امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ تمام دینی سیاسی جماعتیں حرمت رسول کے تحفظ کے لئے زبردست تحریک چلائیں۔ تحفظ ناموس رسالت کےلئے لانگ مارچ بھی کرینگے، ڈرون حملوں کےلئے ڈالر لے کر قوم کی غیرت بیچی جا رہی ہے۔ انبیائ کی حرمت کے تحفظ کے بین الاقوامی سطح پر قانون سازی کے لئے وزارت قانون سمیت وزارت داخلہ اور خارجہ اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ پاکستان میں سیاسی معاشی مسائل کی جڑ امریکہ ہے ہمیں امریکہ کی غلامی سے نکلنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو ملتان، ڈی جی خان، مظفر گڑھ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر حافظ سعید نے مزید کہا کہ مسلمانوں نے کسی ملک پر قبضہ نہیں کیا۔ امریکہ نے نائن الیون کی آڑ میں مسلمان ممالک پر قبضے کئے بے گناہ مسلمانوں کا خون بہایا۔ ڈرون حملے کر کے 40 ہزار انسانوں کا قتل عام کیا۔ کوئی امریکہ سے پوچھنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عافیہ صدیقی کو پاکستان سے لے جا کر بغیر جرم کے سزا دی جا سکتی ہے تو ملعون ٹیری جونزامہ سام بیسائل کو بھی اسلامی قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے۔ انہوں نے شرکاءکانفرنس سے عہد لیا کہ تحریک حرمت رسول کو ٹھنڈا نہیں پڑنے دیںگے۔ پروفیسر حافظ سعید نے کہا کہ امریکہ نے دہشت گردی کے نام پر لاکھوں مسلمانوں کو شہید کیا۔ ہسپتالوں میں بمباری کرکے زخمیوں کو شہید کیا گیا اور پھر کہا کہ یہ سیٹلائٹ کی غلطی سے ہوا ہے۔ قاری یعقوب شیخ نے کہا کہ گستاخ رسول کا زندہ رہنے کا حق نہیں۔ اہل مغرب گستاخی سے باز نہ آئے تو عالمی تیسری ایٹمی جنگ حرمت رسول کے مسئلہ پر ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن