• news

وزارت قانون کی جانب سے خط ملتے ہی سوئس حکام کو بھجوا دینگے: سیکرٹری خارجہ

اسلام آباد (این این آئی) سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ وزارت قانون کی طرف سے جیسے ہی خط موصول ہوا، سوئس حکام کو ارسال کر دینگے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ سوئس حکام کو لکھا جانے والا خط پاکستانی سفارتخانے کو بھیجا جائے گا۔ پاکستانی سفارتخانہ خط سوئس حکام کے حوالے کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن