کینیڈین نیول انٹیلی جنس آفیسر پر جاسوسی کی فرد جرم عائد
اوٹاوا (رائٹرز) کینیڈا کے ایک نیول انٹیلی جنس آفیسر کو اہم راز ایک نامعلوم ملک کے حوالے کرنے پر قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔ کینیڈین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی رپورٹ کے مطابق جیفری پال نے اپنے وکلا کے ذریعے موقف اختیار کیا کہ وہ بے گناہ ہیں۔ جج نے کارروائی کے زیادہ بڑھنے پر پابندی لگا دی ہے۔