اسامہ کے خلاف آپریشن نیوی سیلز کو سخت ٹریننگ دی گئی
واشنگٹن (اے پی اے) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایبٹ آباد آپریشن کے دوران اسامہ کی ہلاکت میں نیوی سیل کی ٹیم نے محض 15 منٹ صرف کئے اور اس دوران اسامہ کو ہلاک کرنے سے قبل ان کے بیٹے اور دو ساتھیوں کو گولی مار کر ہلاک کیا۔ اسامہ کی ہلاکت پر لکھی گئی کتاب ”نو ایزی ڈے“ کے مطابق اس حملے کی باقاعدہ اور سخت تربیت دی گئی تھی ۔