• news

نشتر ہسپتال ملتان میں سٹاف پر تشدد قابل مذمت ہے، ملزموں کو گرفتار کیا جائے: شعیب انور

لاہور (پ ر) پنجاب پیرا میڈیکس الائنس سرگنگارام ہسپتال فاطمہ جناح میڈیکل کالج کے سیکرٹری جنرل شعیب انور چودھری نے نشتر ہسپتال ملتان میں میڈیکل سٹاف پر تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے حکام بالا سے درخواست کہ ملزموں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ وہ ایسا کرنے کی جرات نہ کریں اور ہسپتالوں میں میڈیکل سٹاف بلاخوف و خطر اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں سکیورٹی کی صورتحال نہ ہونے کے برابر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن