ہانگ کانگ سپر سکسز کے لیے قومی ٹیم میں عبدالرزاق کا نام ڈراپ کیے جانے کا امکان
ہانگ کانگ (این این آئی)رواں ماہ ہونیوالے ہانگ کانگ سپر سکسز کے لیے قومی ٹیم میں عبدالرزاق کا نام حالیہ تنازع کے بعد ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ عبدالرزاق کا نام ہانگ کانگ سپر سکسز کے لیے پاکستانی ٹیم میں یقینی تھا تاہم حالیہ تنازع کے بعد اب ان کی ٹورنامنٹ میں شرکت خطرے میں پڑ گئی۔ ایونٹ کےلئے پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں جنید خان ،عمراکمل ،یاسر شاہ ،حماد اعظم اور تنویر احمد شامل ہیں۔