• news

پانڈوکی، پنجاب یوتھ فیسٹیول کے زیراہتمام کبڈی میلہ


لاہور (پ ر) پنجاب یوتھ فیسٹیول کے زیراہتمام حلقہ این اے 129 پانڈوکی میں کبڈی میلہ منعقد کیا گیا۔ اس میلے میں کثیر تعداد میں پہلوانوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مبشر اقبال تھے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نوجوانوں میں سپورٹس کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کرکے عمدہ روایت قائم کی ہے۔ سپورٹس سے انتہاپسندی اور جرائم کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ مقابلوں سے نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع بھی میسر آتا ہے جو ان کی ذہنی و جسمانی نشوونما کیلئے نہایت ضروری ہے۔ طلحہ برکی، شاہد شبیر می¶، میاں مقصود عالم، مرزا نصیر بیگ، مہر جمیل، مشتاق گجر، شعیب خان آف پانڈوکی، ملک خالد فاروق اور شبیر عثمانی بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن