ملالہ پر حملہ مولوی فضل اللہ کی ہدایت پر کیا گیا
کراچی (خصوصی رپورٹ) سوات کی طالبہ ملالہ یوسفزئی پر حملہ مولوی فضل اللہ کی ہدایت پر کیا گیا۔ ”امت“ کے مطابق منصوبہ بندی کنٹر میں کی گئی۔ حملہ آور مینگورہ میں ہی روپوش ہے۔ کارروائی کا مقصد شمالی وزیرستان میں آپریشن کی راہ ہموار کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملالہ کے والد نے سکیورٹی لینے سے انکار کر دیا تھا۔