• news

خفیہ ادارے مشکوک افراد کو اپنے تحقیقاتی مراکز نہ لے جائیں : سفارشات

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی نے لاپتہ افراد کے معاملے پر سفارشات تیار کر لیں۔ پارلیمانی کمیٹی نے سفارشات میں کہا ہے خفیہ ادارے مشکوک شخص کو تفتیش کیلئے اپنے مرکز نہیں لے جا سکیں گے۔ مشکوک افراد کے لئے مجسٹریٹ کی زیرنگرانی خصوصی تفتیشی مراکز قائم کئے جائیں۔ 21 دن سے زائد حراست میں نہیں رکھا جا سکے گا۔ سکیورٹی ادارے زیرحراست شخص کے اہلخانہ کو آگاہ کرنے کے پابند ہونگے۔ زیر حراست شخص کو اس کے جرم سے آگاہ کرنا ضروری ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن