شنگھائی ماسٹرز ٹینس ڈبلز کوارٹرفائنل میں اعصام الحق کوشکست
شنگھائی (نوائے وقت رپورٹ )شنگھائی ماسٹرز ٹینس میں اعصام الحق قریشی اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جولین راجرز کا سفر کوارٹر فائنل میں ختم ہوگیا۔ شنگھائی ماسٹرز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں اعصام اور جولین راجرز کا مقابلہ انگلینڈ کے کولن فلیمنگ اور راس ہچنز سے تھا۔پہلاسیٹ برطانوی جوڑی نے سات چھ کے سکور سے جیتا، دوسر ے سیٹ میں پاک ڈچ جوڑی نے کم بیک کرتے ہوئے چھ چار سے کامیاب حاصل کی۔ تیسرے اور آخری سیٹ میں برطانوی جوڑی نے بارہ دس کے سکور سے شکست دے کر پاک ڈچ جوڑی کو ایونٹ سے باہر کردیا۔