ریلوے سپورٹس ، میڈلز حاصل کرنےوالے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب
گولڈ میڈلسٹ کو 10 ہزار، سلور 7 ہزار، برا¶نز میڈلسٹ کو پانچ پانچ ہزار انعام ملا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام ریلوے سٹیڈیم ہال میں نیشنل چیمپئن شپ میں میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں کیش ایوارڈ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی جنرل منیجر ریلوے صدر پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ امتیاز حسین رضوی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں کیش ایوارڈ تقسیم کئے۔ اس موقع پر دنیا بھر میں نام پیدا کرنے والے سابقہ انٹرنیشنل کھلاڑی ر¶ف شاہ اتھلیٹ، محمد شکور، ویٹ لفٹر، سراج پہلوان ریسلر نے بھی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں کو دس ہزار سلور کو سات ہزار جبکہ براﺅنز میڈیل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں پانچ پانچ ہزار روپے کے کیش ایوارڈ اور کوچز کو بھی خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ جنرل مینیجر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے کھیلوں کا تاریخ ساز ادارہ ہے اور اس کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ریلوے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا، بجاطور پر خراج تحسین کے مستحق ہےں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے کھلاڑی اپنے اچھے کھیل سے ریلوے کا نام روشن کریں ہم ہرممکن تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہےں، سکولوں میں کھیلیں منعقد کروا کر نیا خون تلاش کریں اور نوجوان کھلاڑیوں کو ریلوے کی ٹیموں کا حصہ بنائیں۔