• news

لاہور میں انتہا پسندوں کو راہ راست پر لانے کا مرکز علما تربیت دیتے ہیں، گارڈین

لندن (اے پی اے) برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق کئی پاکستانی افغان جہادیوں کا ساتھ دینے پر شرمندہ ہیں، حق پرست علماءکے ذریعے جب انہیں بتایا گیا کہ اسلام کسی معصوم شہری کے قتل کی اجازت نہیں دیتا تو ایسے افراد نے دوبارہ کسی جہادی گروپ سے رابطہ نہ رکھنے کی قسم کھا لی۔ رپورٹ میں لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک شخص شہباز کا بھی ذکر کیا گیا جس نے افغان مجاہدین کی معاونت کے لئے افغانستان کا سفر کیا تاہم وہ گرفتار ہو گیا اور افغانستان کی جیلوں میں گزارنے کے بعد پاکستان بھیج دیا گیا اور پاکستانی جیلوں میں اپنے گزرے ہوئے کل کو سب سے بڑی غلطی سمجھتا ہے، لاہور میں حکومتی سطح پر ہونے والے ایک پروگرام میں اس کا کہنا تھا کہ میں اپنے سابقہ 11 سال کی کبھی تعریف نہیں کروں گا، رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کے شعبہ انسداد دہشت گردی کے سربراہ مشتاق احمد سکھیرا طالبان کے چنگل میں پھنس جانے والے یا ارادہ رکھنے والوں کی ذہنی تربیت کے لئے قابل ستائش اقدام کر رہے ہیں ایسے افراد کی برین واشننگ کیلئے اور انہیں راہ راست لانے کے لئے انہی افراد کے مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے سے ملوا کر ان کی اصلاح کی کوشش کر رہے ہیں۔ لاہور میں انسٹیٹیوٹ کے علماء شہریوں کو طالبان سے دور رہنے کے لئے شرعی لحاظ سے تربیت دے رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن