• news

سابق عسکری قیادت نے دہشتگردوں کیخلاف فوجی آپریشن کی حمایت کر دی

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) سابق عسکری قیادت نے دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کے فیصلے کی مکمل اورغیر مشروط حمایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم کوتباہی سے بچانے کے لئے دہشت گردوں کا فوری خاتمہ کر دیا جائے۔دہشت گردامن،ترقی،جمہوریت، اعتدال، علم اور انسانی حقوق کے لئے بڑا خطرہ بن گئے ہیں جس کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کا فیصلہ ملک و قوم کے مفاد میں ہے، پاکستان دہشت گردوں کی موجودگی میں کبھی پرامن ہو سکتا ہے نہ ترقی کر سکتا ہے ان خیالات کا اظہار جنرل (ر) علی قلی خان کی سربراہی میںپاکستان ایکس سروس مین ایسوسی ایشن کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ایئر مارشل مسعود اختر، سابق سفیر سلیم نوازگنڈاپور، برگیڈیر ریاض احمد، بریگیڈیئر سید مسعود الحسن،میجر فاروق حمید اور دیگر افسر و جوان بھی موجود تھے۔عسکری ماہرین نے کہا کہ فوجی آپریشن اس وقت کامیاب ہونگے جب انسداد دہشت گردی کے نئے قوانین بنائے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن