• news

کوئی آرمی افسر میرے خلاف بات کرے گا نہ ڈرون حملوں کو فوج کی حمایت حاصل ہے: مشرف

دبئی (وقت نیوز) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے وقت نیوز کے پروگرام ”8 پی ایم ود فریحہ“ میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے خود اپنے پیروں پر کلہاڑا مارا۔ آئینی آرمی چیف کو ملک آنے سے روکا گیا۔ نوازشریف نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا۔ انہوں نے آئین کی پامالی کی، شہباز شریف سعودی عرب جانے پر رضامند نہیں تھے۔ کوئی بھی آرمی آفیسر میرے خلاف بات نہیں کرے گا۔ 2007ءتک ملک میں نہ تو ڈرون حملے ہوتے تھے نہ فرقہ وارانہ قتل۔ اگر شریف برادران ملک میں رہتے تو ان کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑتا، میں نے کبھی کسی کو ڈرون حملوں کی اجازت نہیں دی۔ ڈرون حملوں کی اجازت کا موجودہ حکومت سے پوچھا جائے۔ موجودہ حکومت نے 4 سالوں میں ڈرون حملے بند کیوں نہ کروائے۔ امریکہ نے عمران خان کے امن مارچ کے بعد پھر ڈرون حملہ کر دیا، اللہ ملالہ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ ڈرون حملوں میں فوج کی حمایت شامل نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن