• news

افغانستان سے فوری طور پر فوج واپس بلائی جائے: برطانوی وزیر خزانہ

لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ کے جرنیل افغانستان سے فورسز کے تیزی سے انخلا کے بارے میں منصوبہ تیار کر رہے ہیں وزیر خزانہ جارج روس بورن نے تجویز دی ہے کہ برطانوی فورسز کو فوری طور پر وطن واپس بلا لیا جائے۔ ڈیلی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک اجلاس میں وزیر خزانہ نے برطانوی فوج کے مسلسل مزید دو سال تک افغانستان میں قیام کے بارے میں سوال اٹھایا انہوں نے سینئر وزرائ، فوجی کمانڈرز اور انٹیلی جنس چیفس کے اجلاس میں کہا کہ برطانوی فورسز کو واپس بلانا چاہئے اور انخلا کا عمل تیز ہونا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن