• news

بلوچستان کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر سیاسی جماعتوں کا ملاجلا ردعمل

اسلام آباد (جاوید الرحمان/دی نیشن رپورٹ) حکومت اور اپوزیشن جماعتوں نے سپریم کورٹ کے بلوچستان کے اس عبوری حکم پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں عدالت نے کہا تھا کہ بلوچستان حکومت عوام کے حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی اور یہ حق حکمرانی کھو چکی ہے۔ بڑی سیاسی پارٹیوں سے مختلف خیالات کا اظہار کیا مگر انہوں نے صوبے میں انتخابات کے بارے میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان نہیں کیا۔ مسلم لیگ ن نے فیصلہ کو سراہا۔ مشاہد اللہ خاں نے حکومت کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکومتی اتحادیوں نے محتاط ردعمل کا اظہار کیا۔ ق لیگ کے کامل آغا نے کہا کہ اگر موجودہ نظام برقرار رہتا ہے تو پھر مثبت تبدیلیاں سامنے آٰ سکتی ہیں۔ ایم کیو ایم نے فیصلے کو صحیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت رٹ قائم ہونی ضروری ہے۔ اے این پی کے رہنما حاجی عدیل نے کہا کہ اگرچہ امن وامان کی صورتحال تسلی بخش نہیں تاہم انتخابات ہی حکومت کی اہلیت یا نااہلی کا فیصلہ کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن