شمالی وزیرستان میں آپریشن راتوں رات نہیں ہو گا، فیصلہ سیاسی قیادت کریگی: آئی ایس پی آر
راولپنڈی (آن لائن+ آئی این پی) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے شمالی وزیرستان آپریشن کا فیصلہ راتوں رات نہیں ہو گا‘ یہ سیاسی قیادت کا فیصلہ ہو گا۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے حوالے سے سوال پر کہا آپریشن کے حوالے سے فیصلہ راتوں رات نہیں کیا جا سکتا۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں یہ سیاسی فیصلہ ہو گا۔