پٹرول، سی این جی سستی، ڈیزل، مٹی کا تیل مہنگا، سمری وزارت خزانہ کو ارسال
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) پٹرول اور سی این جی سستی، ڈیزل اور مٹی کا تیل مہنگا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سمری حتمی منظوری کے لئے وزارت خزانہ کو ارسال کر دی گئی۔ آئندہ ہفتے کے لئے پٹرول دو روپے 9 پیسے فی لٹر سستا جبکہ ڈیزل تین روپے سولہ پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل ایک روپیہ تئیس پیسے، مٹی کا تیل ایک روپیہ بانوے پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سی این جی کی قیمت میں دو روپے فی کلو تک کمی کا امکان ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق کل سے ہو گا۔نیشن رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی متفقہ قرارداد کے باوجود وزارت پٹرولیم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وار تعین کا سلسلہ جاری رکھا ہوا۔ قیمتوں کے ماہانہ تعین کیلئے قرارداد مسلم لیگ (ن) نے پیش کی تھی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا تھا۔