ملتان: اڑھائی سالہ بچہ گردن پر ڈور پھرنے سے جاںبحق
ملتان (نمائندہ خصوصی) اڑھائی سالہ بچہ گردن پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاںبحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ملتان کے علاقے جمیل آباد کا رہائشی اڑھائی سالہ سبحان اپنے چچا ذیشان اور دو بھائیوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ چونگی نمبر ایک چوک کے قریب پتنگ کی ڈور گلے پر پھر گئی، دھاتی ڈور پھرنے سے بچہ شدید زخمی ہو گیا، اسے نشتر ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچے کو بچانے کی پوری کوشش کی مگر گلے کا زیادہ حصہ کٹ جانے کی وجہ سے بچہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔ ہلاکت کی خبر سنتے ہی محلہ اور اس کے گھر میں کہرام مچ گیا۔ تھانہ صدر پولیس نے کارورائی کرتے ہوئے چار افراد کے خلاف پرچہ درج کر لےا جبکہ پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے 70 افراد کوگرفتار کر کے بھاری مقدار میں پتنگیں اور ڈور قبضے میں لے لیں۔