لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پر خصوصی تقریب پرسوں ایوان کارکنان میں ہو گیصدارت مجید نظامی کرینگے
لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما آل انڈیا مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل، پاکستان کے پہلے وزیراعظم قائد ملت خان لیاقت علی خان شہید کی 61 ویں برسی کے موقع پر ایوان کارکنان تحریک پاکستان، مادر ملت پارک، شاہراہ قائداعظم لاہور میں پرسوں بروز منگل صبح ساڑھے 10بجے خصوصی نشست منعقد کی جائے گی جس کی صدارت مجید نظامی کرینگے جبکہ محفوظ النبی سیکرٹری شہید ملت میموریل سوسائٹی کلیدی خطاب فرمائیں گے۔ دیگر مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد، نواب فرہاد علی خان، ڈاکٹر ایم اے صوفی، پروفیسر ڈاکٹر پروین خان شامل ہیں۔ تقریب کا اہتمام نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔