ایبٹ آباد کمشن کی رپورٹ حکومت کو اس ماہ کے آخر تک پیش کر دی جائیگی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایبٹ آباد آپریشن پر کمشن کی رپورٹ تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔ جلد حتمی شکل دیدی جائے گی۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کمشن کے چیئرمین اور ارکان نے الگ الگ جامع آبزرویشن پر مشتمل دستاویزات کو ترتیب دیدیا ہے۔ کمشن نے واقعہ سے متعلقہ 200سے زائد اعلیٰ فوجی و سویلین حکام سے براہ راست سوالات کئے، حکومتی شخصیات، سابق بیورو کریٹس، سول سوسائٹی اور صحافیوں سے معلومات اکٹھی کیں۔ کمشن اپنی حتمی سفارشات اور تحقیقاتی جائزہ رپورٹ حکومت کو اس ماہ کے آخر تک پیش کر دے گا۔