• news

ڈھاکہ:گستاخانہ فلم کیخلاف مظاہرہ جھڑپیں‘ 100گرفتار

ڈھاکہ (اے پی پی) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں امریکہ میں بننے والی گستاخانہ فلم کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بنگلہ دیش کے ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہرے کا اہتمام جماعت اسلامی بنگلہ دیش اور ایک مذہبی طلبہ تنظیم نے کیا تھا۔ مظاہرے میں 10 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ مظاہرے کے موقع پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے آنسو گیس کے گولے پھینکے ۔ ایک مقامی پولیس عہدیدار نے 100افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن