12اکتوبر پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا: مسلم لیگ ن اور نواز شریف فرینڈز کونسل مکہ مکرمہ
مکہ مکرمہ( نمائندہ خصوصی )12اکتوبر 1999کو آمر پرویز مشرف کی طرف سے میاں محمد نواز شریف کی منتخب عوامی حکومت پر شب خون مارنے کے خلاف یوم سیاہ کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ(ن) اور نواز شریف فرینڈز کونسل کے رہنماﺅں مرزا الطاف احمد،مبشر اقبال لون استادانوالہ،محمد رفیق بھٹی،ملک خورشید مولانا،میر محمد طور،ملک عابد اعوان اور چودھری ارشد گجر نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی منتخب عوامی حکومت کا تختہ الٹنے والا آمر پرویز مشرف آج دربدر ہے۔12اکتوبر وطن عزیز پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔انہوں نے موجودہ دور حکومت کو مشرف آمریت کا تسلسل قرار دیا۔