• news

ڈرون حملوں کو ملالہ پر حملے سے نہیں ملایا جاسکتا: فاروق ستار

کراچی (نوائے وقت نیوز) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کو ملالہ پر حملے سے نہیں ملایا جا سکتا۔ کراچی میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج نارتھ ناظم آباد میں خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہاکہ ڈرون حملوں میں جولوگ جاں بحق ہوئے یا پاکستانی طالب علموں کو نشانہ بنایا گیا جس کی ہر زی شعور انسان مذمت کرتاہے۔ ڈرون حملوں کو ملالہ پر حملے سے نہیں ملایا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملالہ کو اس طرح بے رحم لوگوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑاجا سکتا۔سوات میں ایک روشن دیا جلا یا جسے بجھانے کی کوشش کی گئی اورپاکستان کی نیک نامی کو خراب کرنے کے لئے یہ سازش کی گئی۔ نوجوان نسل کو اختیار دے دیا جائے ایسا نہ ہوکہ وہ زبردستی اختیار لینے پر مجبور ہوجائیں۔ ان کا کہنا تھاکہ کراچی کی پولیس کسی کام کی نہیں اگر کوئی واقعہ ہوجائے تو وہ وقت پر بھی نہیں آتی۔کراچی کی پولیس کو بھی لاہور کی پولیس کی طرح بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ریاست آئین اور رٹ کو چیلنج کا سامنا ہے۔ پاکستان اس وقت دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے خطرناک مسائل کی زد میں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن