ارشد اقبال کا سکواش سے ریٹائر منٹ لینے کا فیصلہ
اسلام آباد (اے پی پی) قومی سکواش کے کھلاڑی اور سابق ورلڈ نمبر 52 ارشد اقبال نے کھیل کے تمام شعبوں سے ریٹائر منٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق پاکستان جونیئر ارشد اقبال جونیئر نمبر ون بھی رہ چکے ہیں اور ایشین جونیئر گولڈ میڈلسٹ بھی ہیں۔