ٹی ٹونٹی چیمپئنز لیگ: ٹائٹنز‘ دہلی ڈیئر ڈیولز کی کامیابی
سنچورین (نوائے وقت رپورٹ) جنوبی افریقہ میں جاری ٹی ٹونٹی چیمپئنز لیگ کے فائنل راﺅنڈ میں ٹائٹنز نے پرتھ سکارچر کو39 رنز سے ہرا دیا۔ پرتھ سکارچرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ٹائٹنز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔ روڈلف نے 59 گیندوں پر 83 رنز کی اننگز کھیلی۔ٹائٹنز نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 109 رنز جوڑے۔ 164 رنز کے تعاقب میں پرتھ سکارچرز مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنا سکی۔ ہرشل گبز نے 19 گیندوں پر 19 جبکہ کاٹج نے 23 رنز بنائے۔6 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔ ڈویلیرز نے 3، نکن، تھامس، ماردی اور وائز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ روڈلف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دوسرے میچ میں دہلی ڈیئر ڈیولز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 52 رنز سے ہرا دیا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ دہلی ڈیئر ڈیولز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ چاند 27 گیندوں پر 40، روس ٹیلر 24 گیندوں پر 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نارائن نے 3 جبکہ بالاجی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز 7 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنا سکی۔ 3 کھلاڑی صفر پر آﺅٹ ہوئے۔ عرفان پٹھان، مورکل اور یادیو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ آج پہلے میچ میں چنائی سپر کنگز اور سڈنی سکسرز پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے‘ممبئی انڈینز اور لائنز رات ساڑھے آٹھ بجے آمنے سامنے ہونگی ۔