• news

فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر اکرم خان انتقال کر گئے

لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف فلم ڈائریکٹر و پروڈیوسر اکرم خان مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی مشہور فلموں میں خانزادہ، خطرناک اور دل والے شامل ہیں۔ انہوں نے اپنی فلموں میں اداکارہ نجمہ، سلمیٰ سمیت کئی فنکاروں کو متعارف کرایا۔ ان کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن